امریکی جہاز میں حادثہ بحری اہلکار زخمی

امریکی جہاز میں حادثہ  بحری اہلکار زخمی

مناما(اے ایف پی)امریکی نیوی نے جمعرات کو بتایا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کے جہاز پر ایک بحری اہلکار زخمی ہوا۔۔

 حادثہ غیر جنگی نوعیت کا تھا ۔ اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ساحل منتقل کر دیا گیا اور وہ مستحکم حالت میں ہے ۔ امریکہ کے پانچویں بیڑے کے مطابق جہاز بحری کارروائیوں کے دوران پرواز کی مشقیں کر رہا تھا۔ یہ جہاز امریکی اور اسرائیلی جنگ میں ایران پر کارروائیوں کا حصہ ہے ، لیکن زخمی ہونے والا واقعہ براہِ راست لڑائی سے متعلق نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں