فائیو جی ڈیجیٹل انقلاب نے چینی گاؤں کی تقدیر بدل دی

فائیو جی ڈیجیٹل انقلاب نے  چینی گاؤں کی تقدیر بدل دی

بیجنگ(اے ایف پی)فائیو جی ڈیجیٹل انقلاب نے چینی گاؤں بُہوا کی تقدیر بدل دی۔چائنا موبائل اور ہواوے کی مشترکہ کوششوں سے گاؤں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار ہوا۔۔

، جس سے مقامی صنعتیں اور سیاحت فروغ پا رہی ہیں۔ گاؤں کے 65آن لائن سٹورز اور 27لائیو سٹریمرز سالانہ 30 لاکھ یوان سے زائد آمدنی پیدا کرتے ہیں۔ ہوٹلوں کی بکنگ میں 30فیصد اضافہ اور مقامی برآمدات کی بہتری نے ہر فرد کی سالانہ آمدنی18ہزار یوان تک بڑھا دی۔ نوجوان لوٹ کر گاؤں میں کام کر نے آ رہے ہیں ،غربت میں بھی بڑی کمی آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں