امریکی دباؤ :فرانس نے جنوبی افریقا کو جی سیون اجلاس کی دعوت منسوخ کر دی

امریکی دباؤ :فرانس نے جنوبی افریقا کو  جی سیون اجلاس کی دعوت منسوخ کر دی

جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فرانس نے امریکی دباؤ کے باعث جون میں ایویان میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں ان کی دعوت منسوخ کر دی ہے ۔۔۔

صدر کے ترجمان ونسنٹ ماگوینیا نے بتایا کہ امریکا نے خبردار کیا تھا کہ اگر جنوبی افریقاکو مدعو کیا گیا تو وہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیں گے ۔جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوطرفہ تعلقات پر اثر نہیں ڈالے گا اور وہ امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں