مشرق وسطٰی بحران ،عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ،تیل 2.4فیصد مہنگا

مشرق وسطٰی بحران ،عالمی منڈی  میں اتار چڑھاؤ،تیل 2.4فیصد مہنگا

لندن(اے ایف پی)مشرق وسطٰی بحران کے باعث عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ،برینٹ نارتھ سی کروڈ ایک موقع پر 3 فیصد سے زیادہ چھلانگ لگا کر ایشیائی ٹریڈنگ میں تقریباً 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔۔۔

 تاہم بعد ازاں 2اعشاریہ 4 فیصد اضافے کیساتھ برینٹ کروڈ 112اعشارہ78ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ102اعشاریہ88ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔حوثی باغیوں کے جنگ میں داخل ہونے اور ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اہم برآمدی ٹرمینل کو تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطٰی میں بحران بڑھنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب یورپی اور امریکی سٹاک میں اضافہ ہوا ۔وال سٹریٹ کے اہم ایکوئٹی انڈیکس میں اضافہ ہوا، یورپی سٹاک بھی بڑھے ، فرینکفرٹ میں صفر اعشاریہ5 فیصد اضافے کے باوجود اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مارچ میں جرمن افراط زر جنوری 2024 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایران کی جانب سے خلیج میں ایلومینیم کے دو بڑے پلانٹس پر حملے کے بعد ایلومینیم کی قیمتیں لندن میٹل ایکسچینج میں تقریباً 6 فیصد تک چڑھ گئیں، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے پر خدشات پیدا ہوئے ۔ ایشیا کی معروف سٹاک مارکیٹس مندی پر بند ہوئیں۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ تقریباً 3 فیصد نیچے بند ہوئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں