ایرانی دھمکیاں، امریکی یونیورسٹی آف آرمینیا میں آن لائن کلاسز کا اعلان
یرون (اے ایف پی)امریکی یونیورسٹی آف آرمینیا نے ایران کی دھمکیوں کے بعد تمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔
ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ، ایرانی حکام نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں دو ایرانی یونیورسٹیاں تباہ ہو گئیں۔ یونیورسٹی نے بتایا کہ یہ اقدام صرف احتیاطی ہے اور براہِ راست کوئی خطرہ موصول نہیں ہوا۔ لبنان کی امریکن یونیورسٹی آف بیروت اور اردن کی امریکن یونیورسٹی آف مادابا نے بھی اپنی کلاسز آن لائن رکھنے کا اعلان کیا ہے ، تاکہ طلبہ اور عملہ محفوظ رہ سکیں۔