جاسوسی کا الزام، روس کا برطانوی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

جاسوسی کا الزام، روس کا برطانوی  سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

ماسکو (اے ایف پی) روسی سکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی نے برطانوی سفارتکار البرٹس گراہرڈس کو روس کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والی جاسوسی سرگرمیوں کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔۔

ماسکو اور لندن نے گزشتہ دہائی میں کئی سفارتکاروں کو ایک دوسرے پر جاسوسی کے الزامات کے بعد نکالا ہے ، اور ہر دفعہ بدلہ دینے والا اقدام سامنے آیا۔ برطانوی سفارتخانے کی جانب سے فوری ردعمل نہیں آیا۔ روس اور برطانیہ کے تعلقات یوکرین جنگ کے پس منظر میں پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں