لبنان دھماکا، اقوام متحدہ امن مشن کے 2فوجی ہلاک
بیروت (اے ایف پی)جنوبی لبنان میں دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 فوجی ہلاک اور 3شدید زخمی ہو گئے ،ایک کی حالت تشویشناک ہے۔۔
، اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل ) نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی ،تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کا تعلق انڈونیشیا سے ہے ۔انڈونیشیا نے واقعے کی شدید مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،ادھر بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے 3 ارکان شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو بتایا کہ ایک19سالہ سپاہی لیئرن بن زیون جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہوگیا۔ رواں ماہ لبنان کیساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6ہو گئی ہے ۔