بنگلہ دیش:سرکاری دفاتر میں توانائی بچانے کے اقدامات شروع

بنگلہ دیش:سرکاری دفاتر میں توانائی بچانے کے اقدامات شروع

دفاتر میں صرف ضروری لائٹس، پنکھے چلائیں، اے سی کم چلانے کی ہدایت

ڈھاکا ( اے ایف پی )بنگلہ دیش نے سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ بجلی بچانے کے لیے لائٹس بند رکھیں اور اے سی کم استعمال کریں، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے توانائی کا بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت نے حکم دیا ہے کہ دفتر میں صرف ضروری لائٹس، پنکھے اور اے سی چلائے جائیں۔کمرہ چھوڑتے وقت لائٹس بند کر دی جائیں۔اے سی کا درجہ حرارت 25 ڈگری یا اس سے زیادہ رکھا جائے ۔اس کے علاوہ حکومت پہلے ہی کچھ اقدامات کر چکی ہے ، جیسے ایندھن کے استعمال پر حد مقرر کرنا۔زیادہ تر کھاد بنانے والی فیکٹریاں بند کرنا۔پٹرول پمپوں پر نگرانی کے لیے پولیس تعینات کرنا و دیگر اقدامات شامل ہیں ۔واضح رہے حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کا قرض لینے کی کوشش بھی کر رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں