سعودی عرب اپنی سرزمین سے امریکی افواج کو نکالے :ایران
تہران (اے ایف پی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی افواج کو نکالے ۔۔
عراقچی نے کہا کہ ایران کے حملے صرف اپنے دشمنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور سعودی عرب کو بھائی ملک سمجھتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن جارحین نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا، اور نہ ہی سکیورٹی فراہم کر سکتے ہیں۔ عراقچی نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خطے میں امریکی افواج کا خاتمہ کیا جائے تاکہ علاقے میں حقیقی حفاظت اور امن قائم ہو سکے ۔