تائیوان:اپوزیشن رہنما چنگ لی نے دورہ چین کی دعوت قبول کر لی
تائی پے (اے ایف پی) تائیوان کی اپوزیشن رہنما اور قومیت پسند جماعت کے ایم ٹی کی چیئرپرسن چنگ لی وون نے اپریل میں چین کے دورے کی دعوت قبولکر لی۔۔
دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔ کے ایم ٹی چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی حمایت کرتی ہے جبکہ بیجنگ تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور طاقت کے ذریعے قبضے کی دھمکی دیتا ہے ۔ چنگ نے کہا کہ وہ امن اور عوام کی بھلائی کے لیے تعاون کی امید رکھتی ہیں۔ دورے کی تاریخ 7 تا 12 اپریل طے کی گئی ہے ۔