آسٹریلیا :کتے کا مصنوعی ذہانت سے کینسر کا علاج،بیماری جزوی کم

 آسٹریلیا :کتے کا مصنوعی ذہانت  سے کینسر کا علاج،بیماری جزوی کم

ہانگ کانگ (اے ایف پی) آسٹریلوی مشیر پال کونیگھم نے اپنے کتے روزی کے کینسر کے علاج کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کی۔ چیٹ جی پی ٹی، جیمنی اور۔۔

 گروک کی مدد  سے اس نے روزی کا جینوم سیکوینس کروا کر ڈی این اے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور الفا فولڈ ماڈل کی رہنمائی سے ایک تبدیل شدہ جین کو سمجھا۔ اس کے بعد یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز اور دیگر ماہرین کی مدد سے ایک حسبِ ضرورت ایم آر این اے ویکسین اور طاقتور امیونوتھراپی دی گئی، جس سے روزی کے سب سے بڑے ٹومر میں کمی آئی اور بیماری جزوی طور پر کم ہوگئی۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اس کو "حیرت انگیز کہانی" قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں