صدر وائٹ ہاؤس کے نگران مالک نہیں،امریکی عدالت کابال روم کی تعمیر روکنے کا حکم
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں بڑے بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا۔
منصوبے کے لیے تاریخی ایسٹ ونگ کو منہدم کیا گیا تھا، جس پر شدید تنقید سامنے آئی۔جج رچرڈ لیون نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر محض وائٹ ہاؤس کے نگران ہیں، مالک نہیں، اس نوعیت کے منصوبے کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی قانون صدر کو ایسی تعمیر کا اختیار نہیں دیتا۔ فیصلے کے بعد منصوبہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے ۔