سینیگال :ہم جنس تعلقات پر سزا میں اضافہ، قانون منظور
ڈاکار(اے ایف پی)سینیگال کے صدر بصیرو دیومے نے ہم جنس تعلقات کے خلاف سخت قانون پر دستخط کر دئیے ، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا کو دوگنا کرتے ہوئے 10 سال قید مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ قانون پیر کو منظور ہوا اور منگل کو سرکاری جریدے میں شائع کیا گیا۔ قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے بل منظور کیا۔ نئے قانون میں ہم جنس تعلقات کو فروغ دینے یا مالی معاونت کرنے والوں کے لیے بھی فوجداری سزائیں شامل کی گئی ہیں۔