شمالی کوریا ، روس کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کامعاہدہ

شمالی کوریا ، روس کے میڈیا اداروں  کے درمیان تعاون کامعاہدہ

سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا کی ریاستی خبر رساں ایجنسی کے سی این اے اور روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے منگل کو ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ، جس کا مقصد مشترکہ طور پر دھوکہ دہی کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔

معاہدے میں دونوں ممالک نے خبر کے تبادلے اور باہمی تعاون کو شامل کیا ہے ۔تاس کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کونڈراشوف نے کہا کہ ہم آج جدید نازی ازم کے خلاف ایک ساتھ لڑ رہے ہیں، اس وجہ سے ہمارے خلاف معلوماتی مہمات چلائی گئی ہیں۔یہ اقدام شمالی کوریا اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں