جنگ کے اثرات :امارات میں پٹرول33،ڈیزل 72 فیصد مہنگا
دبئی(اے ایف پی)خلیج میں جاری جنگ کے ایک ماہ بعد متحدہ عرب امارات میں پٹرول 33 اور ڈیزل 72 فیصد مہنگا ہو گیا ۔۔۔
ایندھن کی ماہانہ قیمتیں یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے اپریل کے لیے مقرر کیں، جس میں اعلیٰ معیار کا پٹرول3اعشاریہ39درہم اور ڈیزل4اعشاریہ69درہم فی لٹر تک پہنچ گیا۔ ایران نے 28 فروری سے روزانہ ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں، جس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے ۔