نیدرلینڈز :ہم جنس شادی کے 25 سال مکمل،تقریبات میں وزیر اعظم مہمان خصوصی
ایمسٹر ڈیم (اے ایف پی)نیدرلینڈز نے بدھ کو ہم جنس شادی کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریبات منعقد کیں۔۔
، جن میں ملک کے پہلے سر عام ہم جنس پرست وزیر اعظم روب جیٹن مہمان خصوصی تھے ۔ 1 اپریل 2001 کو نیدرلینڈز دنیا کا پہلا ملک بنا جہاں ہم جنس شادی قانونی ہوئی۔ اس عرصے میں تقریباً36ہزار جوڑے نکاح کے بندھن میں بندھے ۔ جیٹن نے کہا کہ نوجوانی میں یہ دیکھ کر وہ متاثر ہوئے کہ ہر شخص اپنی محبت کے مطابق زندگی گزار سکتا ہے ۔ اس موقع پر ایمسٹر ڈیم کی میئر فیمکے ہالسما نے تین جوڑوں کی شادی بھی کرائی اور جشن کیساتھ ساتھ حقوق کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔