انجن میں آتشزدگی کا خطرہ،سٹیلنٹیس نے 7لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

انجن میں آتشزدگی کا خطرہ،سٹیلنٹیس  نے 7لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

پیرس(اے ایف پی)کار ساز کمپنی سٹیلنٹیس نے دنیا بھر میں 7لاکھ ہائبرڈ گاڑیاں واپس طلب کی ہیں، جن میں فیاٹ، جیپ، سیتروئن اور پیجو کے ماڈل شامل ہیں۔۔

 جرمنی کے موٹر گاڑی ریگولیٹر کے بی اے کے مطابق مسئلہ انجن میں آگ لگنے کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ عالمی سطح پر 36 واقعات درج ہوئے ، یہ مسئلہ چھوٹی ہائبرڈ گاڑیوں میں انجن اور الیکٹرک موٹر کے قریب ہونیکی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ، لیکن چند منٹ میں چھوٹے پرزے کی تبدیلی سے حل کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں