تدفین کو روکنے کے الزامات ،برطانوی جنازہ ڈائریکٹر نے اعتراف جرم کرلیا

تدفین کو روکنے کے الزامات ،برطانوی جنازہ ڈائریکٹر نے اعتراف جرم کرلیا

لندن (اے ایف پی)برطانوی جنازہ ڈائریکٹر نے قانونی تدفین کو روکنے کے 30 الزامات کا اعتراف کرلیا،اس پر لاشوں کوجلانے میں ناکامی اور غمزدہ خاندانوں کو غلط راکھ دینے جیسے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ پولیس کو 35 لاشیں اور راکھ کے 100 سیٹ ملے تھے جب انہوں نے مارچ 2024 میں شہر ہل میں لیگیسی انڈیپنڈنٹ فیونرل ڈائریکٹرز پر چھاپہ ماراتھا۔۔

پولیس کے مطابق وہاں صرف چار لاشیں ہونی چاہئے تھیں جبکہ دیگر لاشیں طویل عرصے سے غیر ضروری طور پر موجود تھیں۔48 سالہ جنازہ ڈائریکٹر رابرٹ بش کے گزشتہ روز 30 الزامات میں قصوروار ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد وہ 67 الزامات میں قصوروار قرار پائے گئے ہیں،انہیں 27جولائی کو سزا سنائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں