مجھے جنگی جرم کی کوئی پرواہ نہیں :ٹرمپ
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ان خدشات کو مسترد کر دیا کہ ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہو سکتا ہے ۔۔
۔وائٹ ہاؤس میں ایسٹر ایگ رول تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ان لوگوں کو کیا جواب دیں گے جو کہتے ہیں کہ بجلی گھروں پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا، تو ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا آپ جانتے ہیں جنگی جرم کیا ہے ؟، جنگی جرم یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیا جائے ۔