اوپیک پلس :مئی کیلئے تیل پیداوار میں 2لاکھ 6ہزار بیرل اضافہ پر اتفاق
ماسکو (اے پی پی)اوپیک پلس نے مئی کے لیے تیل کی پیداوار کے کوٹہ میں یومیہ2لاکھ6ہزار بیرل اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اوپیک پلس کے 8 رکن ممالک نے ورچوئل اجلاس میں تیل کی عالمی مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا ۔ رکن ملکوں کا کہنا تھا کہ وہ محتاط حکمت عملی اپناتے ہوئے مکمل لچک برقرار رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر پیداوار میں اضافہ، کمی یا سابقہ فیصلوں کو واپس لیا جا سکے ۔ورچوئل اجلاس میں بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں کے تحفظ کی اہمیت پرزور دیا گیا تاکہ توانائی کی ترسیل بلا تعطل جاری رہ سکے ۔