ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا امریکی فوج ٹرمپ کو’نہیں‘ کہنے کیلئے تیار ہے :اوباما دور کے مشیر

ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا  امریکی فوج ٹرمپ کو’نہیں‘ کہنے  کیلئے تیار ہے :اوباما دور کے مشیر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اوباما دور میں امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی رہنے والے بین روڈزنے کہا ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا امریکی فوج ٹرمپ کو ‘نہیں’ کہنے کیلئے تیار ہے ۔۔

بین روڈز کے مطابق ٹرمپ کو یہ حقیقت قبول کرنا ہوگی کہ یہ جنگ بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی ختم ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ ایران حملوں سے کمزور ہوا ہے ، لیکن کچھ پہلوؤں میں وہ مضبوط بھی ہوا ہے ،خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے یہ دکھا کر کہ وہ عالمی معیشت پر کس حد تک دباؤ ڈال سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر ٹرمپ کا اندازِ حکمرانی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک شخص ایک کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سیاسی اور عسکری مشیروں پر انحصار کرتے نظر نہیں آتے اور وہ ‘معمول کے طریقہ کار’ پر نہیں چل رہے ۔بین روڈز نے کہا امریکی صدر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، خاص طور پر ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی تازہ ترین وارننگ کے بعد تو یہ واضح ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں