بھارت:سرحدی دراندازی روکنے کیلئے سانپوں کا استعمال زیر غور

بھارت:سرحدی دراندازی روکنے کیلئے سانپوں کا استعمال زیر غور

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر مبینہ دراندازی روکنے کیلئے سانپوں اور مگرمچھوں کے استعمال پر غور کر رہی ہے ۔۔

 یہ تجویز بالخصوص ان دریائی اور دلدلی علاقوں کے لیے ہے ، جہاں روایتی باڑ لگانا ممکن نہیں۔سرکاری حکم نامہ ابھی جاری نہیں ہوا ، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے وہ سرکاری  مراسلہ دیکھا ہے ، جو مرکزی وزارت داخلہ نے بی ایس ایف کو بھیجا ہے ۔ بنگلہ دیش سرحد پر تعینات تمام فیلڈ یونٹس کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ سرحدی حفاظت کے لیے رینگنے والے جانوروں کا استعمال وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایات کے مطابق ہے ۔ پیغام میں کہا گیا کہ ایسے علاقوں میں رینگنے والے جانوروں (جیسے سانپ یا مگرمچھ)کو رکھنے کے عملی امکانات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے ، جہاں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور علاقے کی نگرانی کرنا مشکل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں