یوکرین پر روسی حملے ، 3ہلاک ہزاروں افراد بجلی سے محروم
اوڈیسا (اے ایف پی)یوکرین پر روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں اوڈیسا کے جنوبی بندرگاہی شہر میں تین افراد ہلاک اور ۔۔
ہزاروں رہائشی بجلی سے محروم ہو گئے ۔ حملے کے باعث رہائشی عمارت کو آگ لگ گئی اور توانائی کے اہم مقامات کو بھی نقصان پہنچا۔ یوکرینیصدر زیلنسکی نے کہا روسی حملوں میں 16افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں سے یوکرین کا فضائی دفاع مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا۔