جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد بغداد میں امریکی سفارتکاروں پر ڈرون حملہ ہوا:عراق

 جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد  بغداد میں امریکی سفارتکاروں  پر ڈرون حملہ ہوا:عراق

بغداد(اے ایف پی)عراق کے ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ رواں ہفتے بغداد کے ہوائی اڈے کے اندر امریکی سفارتکاروں کے قافلے کے قریب ایک ڈرون تباہ کیا گیا، سفارتکار رہائی پانے والی امریکی صحافی شیلی کٹلسن کے ہمراہ تھے۔

یہ واقعہ امریکی محکمہ خارجہ کے جمعرات کو جاری بیان کی تصدیق کرتا ہے ، جس میں عراق کے سفیر کو واشنگٹن طلب کر کے ایران نواز گروپوں کے امریکی مفادات بشمول 8 اپریل کو بغداد میں امریکی سفارتکاروں پر حملہ کی شدید مذمت کی گئی۔متعدد پرو ایرانی مسلح گروپوں نے عراق میں دشمن کے اڈوں پر روزانہ حملوں کا دعویٰ کیا، لیکن بدھ کو امریکی اور ایرانی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔تاہم چند گھنٹوں بعد امریکی سفارتخانے نے دوبارہ ہوائی اڈے کے قریب ڈرون حملوں کی اطلاع دی۔ عراقی اہلکار کے مطابق بدھ کو ڈپلومیٹک سپورٹ سنٹر پر تین ڈرونز سے حملہ کیا گیا، جن میں سے ایک کم از کم 50 میٹر کے فاصلے پر کریش ہوا جہاں امریکی صحافی کے ہمراہ ٹیم موجود تھی۔حملے کے باعث شیلی کٹلسن کی عراق سے روانگی میں تاخیر ہوئی، تاہم چند گھنٹوں بعد وہ روانہ ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں