ایران جنگ:اسرائیل میں امریکی سفیر نے 6ہفتے کمانڈ سنٹر میں 2 کتوں کیساتھ گزارے

ایران جنگ:اسرائیل میں امریکی  سفیر نے 6ہفتے کمانڈ سنٹر میں  2 کتوں کیساتھ گزارے

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران انہوں نے 6 ہفتے کمانڈ سنٹرمیں 2 کتوں کے ساتھ گزارے۔

 سوشل میڈیا پر اپنے کتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی سفیر نے لکھا کہ 6 ہفتوں تک ایک کمرے میں 2 کتوں کے ساتھ کمانڈ سنٹرمیں رہنے ،کیمپ بیڈز (چار پائیوں)پر سونے ، مائیکروویو اور ہاٹ پلیٹ پر کھانا بنانے ، محدود نقل و حرکت کے بعد جنگ بندی کے دوران ہم دوبارہ رہائش گاہ پر واپس آگئے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں مائیک ہکابی نے مزید لکھا کہ بطور سفیر اصلی بستر عیش و آرام اور مہم جوئی سے بھرا ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں