اقوام متحدہ کا پاکستان کی ثالثی میں امریکا، ایران مذاکرات کا خیرمقدم
اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس سفارتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور نیک نیتی کے ساتھ ایک دیرپا اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت کریں، تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے ۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جنگ بندی کو اہم موقع قرار دیتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔حماس نے امریکا، ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خطے میں امن و استحکام آئے گا۔