شام :مذہبی شخصیت پر حملے کی سازش ناکام، خاتون سمیت 5 گرفتار

شام :مذہبی شخصیت پر حملے کی سازش  ناکام، خاتون سمیت 5 گرفتار

دمشق(اے ایف پی)شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک مذہبی شخصیت پر حملے کی سازش ناکام بنا تے ہوئے خاتون سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق حزب اللہ سے ہے ۔وزارتِ داخلہ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون کو اس وقت مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا جب وہ باب توما میں ایک چرچ کے قریب مذہبی شخصیت کے گھر کے سامنے دھماکاخیز مواد نصب کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ فورسز نے نہ صرف بم کو ناکارہ بنایا بلکہ خاتون سمیت نیٹ ورک کے تمام پانچ ارکان کو بھی گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں