امریکا نے سابق ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا

امریکا نے سابق ایرانی  نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے   بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کی خواتین اور خاندانی امور کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کے ویزے اور رہائشی حیثیت منسوخ کر دی ہے ۔مارکو روبیو نے کہا کہ ابتکار کے بیٹے عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ اور بچے کا ویزا ختم کر دیا ہے ۔ ان کے مطابق یہ افراد کبھی بھی امریکا میں رہائش کے خصوصی حق سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں تھے ۔ امریکی امیگریشن حکام کے مطابق یہ افراد اس وقت حراست میں ہیں اور ان کی ملک بدری کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں