نزار آمدی عراقی صدر منتخب

 نزار آمدی عراقی صدر منتخب

بغداد(اے ایف پی)عراق کی پارلیمنٹ نے نزار آمدی کو نیا صدر منتخب کر لیا ۔ آمدی اب 15 دنوں میں وزیر اعظم نامزد کریں گے ، توقع ہے کہ سابق وزیراعظم نوری المالکی دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔

 صدر آمدی نے عبد اللطیف رشید کی جگہ عہدہ سنبھالا، نو منتخب صدر کرد سیاسی جماعت  پی یو کے  کے سینئر رہنما ہیں۔ان کا انتخاب کئی سیاسی تنازعات کے بعد ہوا، جو عراق میں حکومت کے قیام میں تاخیر کا سبب بنے تھے ۔ امریکا نے المالکی کی نامزدگی پر خدشات ظاہر کیے تھے ۔ نئی قیادت کیلئے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات سنبھالنا چیلنج ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں