ایران :امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ، 50افراد گرفتار

ایران :امریکا و اسرائیل کیلئے  جاسوسی کا الزام ، 50افراد گرفتار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے دشمن ممالک کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان افراد پر کرائے کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حساس مقامات، سروس سہولیات اور اہم انفراسٹرکچر کی معلومات فراہم کر رہے تھے ۔سکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران الیکٹرانک آلات، سیٹلائٹ کمیونیکیشن ڈیوائسز اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں