ایرانی حملوں میں متاثر امریکی ٹینکر طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

ایرانی حملوں میں متاثر امریکی  ٹینکر طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

لندن(دنیا مانیٹرنگ)ایرانی حملوں میں متاثر ہونے والا امریکی فضائیہ کا کے سی 135آر ٹینکر طیارہ برطانیہ پہنچ گیا جہاں سے یہ ممکنہ طور پر امریکا روانہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ گزشتہ روز برطانیہ کی رائل ایئر فورس ملڈن ہال بیس پر لینڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں اس کی باڈی پر غیر معمولی مرمت کے نشانات واضح طور پر دیکھے گئے ۔ ایوی ایشن ویب سائٹ کے مطابق طیارے کے مختلف حصوں پر پیچ لگے ہوئے تھے جو میدانِ جنگ میں کی گئی عارضی مرمت کی نشاندہی کرتے ہیں۔یہ طیارہ مارچ کے آغاز میں مشرق وسطٰی میں تعینات کیا گیا تھا، یہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر بھی تعینات رہا جہاں بعد میں ایرانی حملے کیے گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں