پاکستان کی غذائی تحفظ کیلئے چینی ایگری ٹیکنالوجی میں دلچسپی

پاکستان کی غذائی تحفظ کیلئے چینی ایگری ٹیکنالوجی میں دلچسپی

ڈیجیٹل زراعت ودیہی معیشت کی بحالی پر ترجیح دے رہے ،سفیر خلیل ہاشمی

بیجنگ(این این آئی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور زرعی برآمدات کو جدید بنانے کیلئے بھینسوں کی جینیات اور مالیکیولر بائیولوجی کے شعبوں میں چینی تکنیکی مہارت حاصل کرنے کا خواہاں ہے ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے شہر ہیفے میں منعقدہ انٹرنیشنل رورل انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایکسپو 2026 سے خطاب کرتے ہوئے چینی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کو پاکستان کے ساتھ اعلیٰ پیداوار دینے والے ہائبرڈ بیجوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی طریقوں پر شراکت داری کی دعوت دی۔

رپورٹ کے مطابق ہاشمی نے گلوبل سمٹ آن سسٹینیبل ایگریکلچر (جی ایس ایس اے ) فورم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈیجیٹل زراعت اور اپنی دیہی معیشت کی بحالی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر مویشیوں کی جینیات جس کا مقصد دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہیاور جدید گندم کی مالیکیولر بائیولوجی کی ترقی کو دو طرفہ تعاون کے اہم ستون قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق سفیر نے ویلیو ایڈڈ صنعتی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی اجاگر کیا اور پولی لیکٹک ایسڈ (پی ایل اے )کی پیداوار کو ایک اہم شعبہ قرار دیا۔ یہ ٹیکنالوجی زرعی اضافی پیداوار جیسے مکئی کو بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک میں تبدیل کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں