آبنائے ہرمز کی بندش کا اختیار ایران کے پاس کبھی نہیں رہا یو اے ای کا سخت ردعمل

آبنائے ہرمز کی بندش کا اختیار  ایران کے پاس کبھی نہیں رہا  یو اے ای کا سخت ردعمل

دبئی(دنیا مانیٹرنگ)متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی ترسیل کے اس اہم آبی گُزرگاہ کو بند کرنے یا محدود کرنے کا اختیار ایران کے پاس کبھی نہیں رہا۔

امارات کے وزیر صنعت اور ابوظہبی کی سرکاری تیل کمپنی کے سربراہ سلطان احمد الجابر نے سوشل میڈیا پر لکھا ایسی کوئی بھی کوشش علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی اقتصادی شہ رگ میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے اور ہر ملک کی توانائی، خوراک اور صحت کے تحفظ کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں