آبنائے ہرمز بندش، ناروے کی تیل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
اوسلو (اے ایف پی)ناروے نے مارچ میں خام تیل کی برآمدات میں ریکارڈ توڑ دیا ، جس کا سبب ایران جنگ اورآبنائے ہرمز کی بندش تھی۔۔
ناروے کی مارچ میں تیل برآمدات کی مالیت 6ارب ڈالر سے زائد رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں67فیصد زیادہ ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وجہ سے تیل کی سپلائی میں شدید دباؤ آیا، جس سے ناروے کو تاریخی مالی فائدہ ہوا۔