ٹرمپ نے حضرت عیسیٰؑ کیساتھ اے آئی تصویر شیئر کر دی
نیویارک (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک بظاہر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی۔۔۔
، جس میں حضرت عیسیٰؑ انہیں گلے لگا رہے ہیں۔ یہ اقدام انہوں نے وہ پوسٹ حذف کرنے کے دو دن بعد کیا، جس پر تنقید کی گئی تھی کہ انہوں نے خود کو حضرت عیسیٰؑ سے تشبیہ دی۔ تصویر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دوبارہ شیئر کی گئی، اس میں ٹرمپ کو آنکھیں بند کیے دکھایا گیا ہے ، جہاں وہ حضرت عیسیٰؑ کے ساتھ پیشانی سے پیشانی ملا کر کھڑے ہیں۔ ٹرمپ ایک مائیکروفون کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں امریکی پرچم نظر آ رہا ہے ۔