مشرق وسطیٰ بحران:جاپان کا ایشیائی ممالک کیلئے 10ارب ڈالر امداد کا وعدہ
ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کیلئے 10 ارب ڈالر مالی امداد کا وعدہ کیا ہے ۔۔
، تاکہ مشرق وسطیٰ کے بحران کے دوران اہم طبی سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ وزیر اعظم تا کائچی نے "پاور ایشیا" منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت جاپان ایک اعشاریہ چھ ٹریلین ین فراہم کرے گا تاکہ توانائی کی سپلائی چین مضبوط ہو۔ تا کائچی نے کہا کہ ہنگامی طبی آلات، ڈائیلسز کا سامان اور سرجیکل دستانے جیسی اشیاء کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔