یورپی یونین :بچوں کو آن لائن نقصان سے بچانے کیلئے ایپ تیار

یورپی یونین :بچوں کو آن لائن  نقصان سے بچانے کیلئے ایپ تیار

برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین کی سربراہ ارسولا ڈیر لائین نے کہا کہ بچوں کو آن لائن نقصان سے بچانے کے لیے تیار کردہ ایج ویریفیکیشن ایپ تکنیکی طور پر تیار ہے ۔۔۔

ایپ صارفین کو ان کی عمر ثابت کرنے کی اجازت دے گی، بالکل ایسے جیسے شراب خریدتے وقت عمر  کی تصدیق ضروری ہوتی ہے ۔ یہ ایپ مکمل طور پر گمنام ہے اور اوپن سورس کوڈ پر مبنی ہے ، جس سے دیگر ممالک بھی اسے اپنا سکتے ہیں۔ ڈیر لائین نے کہا کہ یہ حل ہمارے بچوں کو نقصان دہ اور غیر قانونی مواد سے بچائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں