ورلڈ بینک کا \"واٹر فارورڈ\" پروگرام کا اعلان،ایک ارب افراد کو صاف پانی پہنچانا ہدف
واشنگٹن(اے ایف پی)ورلڈ بینک نے "واٹر فارورڈ" پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اگلے چار سال میں ایک ارب افراد کے لیے صاف پانی کی۔۔
رسائی کو بہتر بنانا ہے ۔ یہ پروگرام خشک سالی اور سیلاب کے خلاف نظام مضبوط کرنے اور قابل اعتماد پانی کی خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہو گا ۔ پروگرام کے تحت ورلڈ بینک اپنی فنڈنگ اور تکنیکی مدد سے 40کروڑ افراد تک پانی پہنچائے گا، جبکہ باقی رقم شراکت دار فراہم کریں گے ۔ ترقیاتی بینک، اوپیک فنڈ، اور نیو ڈویلپمنٹ بینک منصوبے میں شریک ہوں گے ۔