بی بی سی میں 2ہزار ملازمتیں ختم

بی بی سی میں 2ہزار ملازمتیں ختم

لندن (اے ایف پی)برطانوی میڈیا کے مطابق بی بی سی میں تقریباً 2 ہزار ملازمتیں ختم کی جائیں گی۔ یہ تقریباً 15 سال میں نشریاتی ادارے کی ۔۔

سب سے بڑی چھان بین ہوگی،عملے کو آگاہ کر دیا گیا۔ آئی ٹی وی نیوز اور پریس ایسوسی ایشن کے ذرائع نے ملازمتیں ختم کرنے کی اطلاع دی ہے ۔ بی بی سی نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی اور کسی بھی تبصرے کے لیے فوری جواب نہیں دیا۔ اس فیصلے کے اثرات ادارے کے مختلف شعبوں پر پڑنے کا امکان ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں