فرانس :44 ہزار جعلی ڈاکٹر نوٹس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
پیرس (اے ایف پی)فرانسیسی پولیس نے بدھ کو ایک 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا جو آن لائن 44 ہزار سے زائد جعلی ڈاکٹر نوٹس فروخت کرنے کا ملزم ہے ۔۔۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق اسے غیر قانونی طبی عمل، فراڈ، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے الزامات کا سامنا ہے ۔ ملزم نے ہر نوٹس کے بدلے 21 یورو وصول کیے اور تقریباً 10لاکھ یورو کمائے ۔ فرانس میں ڈاکٹر نوٹس ملازمین کو کام سے غیر حاضری کی اجازت دیتا ہے جبکہ حکومت تنخواہ کا حصہ ادا کرتی ہے ۔ گرفتار شخص کو 10 سال قید اور 10لاکھ یورو جرمانہ ہوسکتا ہے ۔