تزئین و آرائش،دبئی کا برج العرب ہوٹل 18 ماہ کیلئے بند
دبئی (رائٹرز)دبئی کا لگژری ہوٹل برج العرب 1999 میں افتتاح کے بعد پہلی بار تزئین و آرائش کیلئے 18 ماہ بند ہو جائے گا۔۔۔
جمیرہ گروپ کے مطابق کام مراحل میں کیا جائے گا ،پیرس کے معمار ٹرسٹان اوئر قیادت کریں گے ۔ ہوٹل حکام نے کہا کہ بکنگ والے مہمانوں کو قریبی ہوٹلوں میں متبادل رہائش دی جائے گی، جبکہ بندش کی مدت مستقبل میں تبدیل ہو سکتی ہے ۔ ہوٹل کو حال ہی میں ایرانی ڈرون حملے میں معمولی نقصان پہنچا تھا، تاہم یہ کام اس واقعے سے متعلق نہیں۔ دبئی میں سیاحت کی رفتار کم ہونے اور ایران کے ساتھ جاری امریکی و اسرائیل جنگ کے اثرات بھی اس فیصلے کے پس منظر میں ہیں۔