بحر الکاہل میں منشیات کی کشتی پر امریکی حملہ،4افراد ہلاک
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی فوج نے بتایا کہ منشیات کی ایک اور کشتی پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ۔۔
، جو چار دن میں چوتھا حملہ ہے ۔ جنوبی کمانڈ کے مطابق یہ حملہ مشرقی بحر الکاہل میں ہوا۔ اس کے نتیجے میں امریکی مہم کے دوران ہلاکتیں کم از کم 174 ہو گئیں۔ ماہرین اور حقوقی گروپ کہتے ہیں کہ یہ حملے غیر قانونی ہلاکتوں کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ زیادہ تر افراد فوری خطرہ نہیں تھے ۔