اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات انتہائی اہم ہیں :لبنانی صدر
بیروت(اے ایف پی)لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔۔۔
صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ براہِ راست مذاکرات ناگزیر ہیں اور جنگ بندی ان مذاکرات کی طرف پیش رفت کا راستہ ہے ۔صدر عون نے لبنان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بیروت کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم کرنا، جنوبی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کو یقینی بنانا، قیدیوں کی رہائی حاصل کرنا اور سرحدی تنازعات کو حل کرنا ہے ۔