کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں، اماراتی سفیر
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)امریکا میں تعینات اماراتی سفیریوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔۔۔
واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا امارات حکام کی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران اماراتی سفیر نے کہا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے اور ڈالر کی کمی نہیں، امارات کے پاس 2کھرب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز ہیں اور 300ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں۔