لبنان میں اقوام متحدہ امن فورس پر حملے میں زخمی ہونے والا دوسرا فرانسیسی فوجی بھی ہلاک

لبنان میں اقوام متحدہ امن فورس  پر حملے میں زخمی ہونے والا دوسرا  فرانسیسی فوجی بھی ہلاک

پیرس(اے ایف پی)لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حزب اللہ کے مبینہ حملے کے دوران زخمی ہونے والا دوسرا فرانسیسی فوجی بھی بدھ کو دم توڑگیا۔ ۔

،فرانسیسی صدر میکخواں نے بتایا  کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں حملے میں ہمارا ایک فوجی ہلاک ہوا تھا ،بدھ کو ہلاک ہونے والا فوجی تین زخمیوں میں شامل تھا۔ حملے کے وقت فوجی ایک رُوٹ کو کلیئر کر رہے تھے جس پر بم نصب تھا۔ حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں