لندن: ٹرانسپورٹ یونین کی ہڑتال ، شہری پیدل اور سائیکل کے ذریعے کام پر پہنچے

لندن: ٹرانسپورٹ یونین  کی ہڑتال ، شہری پیدل اور  سائیکل کے ذریعے کام پر پہنچے

لندن(اے ایف پی)لندن انڈر گراؤنڈ ٹرین نیٹ ورک پر ہڑتال کے باعث بدھ کو شہری پیدل، سائیکل اور۔۔

 بس کے ذریعے کام پر پہنچے ۔ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین کے ارکان نے منگل کو دوپہر 12 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہڑتال کی، تاکہ ٹرانسپورٹ فار لندن کے چار دن کے ورک ویک منصوبے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے ۔ ہڑتال جمعرات کو دوپہر 12 بجے سے دوبارہ 24 گھنٹے کے لیے ہوگی۔ٹی ایف ایل کے مطابق، ہڑتال کے باعث لندن انڈر گراؤنڈ کی خدمات مکمل یا جزوی طور پر معطل رہیں۔یونین کا کہنا ہے کہ ٹی ایف ایل حکام نے پچھلے ہفتے اطلاع دی تھی کہ وہ چار دن کے ورک ویک پر عمل کریں گے ، حالانکہ ڈرائیورز نے دو ریفرنڈمز میں اس منصوبے کو مسترد کیا تھا۔ شفٹ کی مدت اور سالانہ چھٹیوں میں تبدیلی کیخلاف بھی ہڑتال کی گئی ۔تاہم ٹی ایف ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کلیر مان نے کہا کہ ورک ویک میں تبدیلی لازمی نہیں ہے ۔یہ تبدیلیاں رضاکارانہ ہوں گی، اوقات میں کوئی کمی نہیں ہوگی، اور جو لوگ پانچ دن کے ورک ویک کے پیٹرن پر قائم رہنا چاہتے ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں