بھارت :مسلمانوں کی حمایت پر ہندو خواتین کو عصمت دری ،قتل کی دھمکیاں
نئی دہلی (اے پی پی)بھار ت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے بعدتین خواتین کو آن لائن عصمت دری اور ۔۔
جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت اور اختلافی آوازوں کو دبانے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ دھمکیوں کا سامنا کرنے والی خواتین میں گریٹر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی سومیا، کاروباری خاتون نمیتا تھاپر اور کوئمبٹور کی پروفیسر سماتھی شامل ہیں۔