نیوزی لینڈ :وزیر نے بھارت سے معاہدہ \"بٹر چکن سونامی\" قرار دیدیا
نیوزی لینڈ :وزیر نے بھارت سے معاہدہ "بٹر چکن سونامی" قرار دیدیا بھارتی کمیونٹی کا وزیر کے بیان پر تحفظات کا اظہار،بیان کھلا نسلی تعصب:اپوزیشن
ویلنگٹن(اے ایف پی)نیوزی لینڈ کے ایک سینئر وزیر نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو "بٹر چکن سونامی" کہہ کر شدید تنقید کا سامنا کیا ہے ۔ ویلنگٹن اگلے ہفتے نئی دہلی میں بھارت کے ساتھ یہ معاہدہ طے کرنے والا ہے ۔ نیوزی لینڈ حکومت نے معاہدے کو "ایک نسل میں ایک بار" کا موقع قرار دیا تاہم حکومتی اتحادی پارٹی نے ہزاروں بھارتی شہریوں کے داخلے کے خدشے کے سبب اس کی حمایت واپس لے لی ہے ۔ پارٹی کے نائب رہنما اور وزیر برائے علاقائی ترقی شین جونز نے کہا کہ ان کی پارٹی یہ معاہدہ کبھی قبول نہیں کرے گی۔ آکلینڈ انڈین ایسوسی ایشن کی صدر شانتِی پٹیل نے کہا یہ سب کے لیے انتہائی تشویشناک ہے ۔ اپوزیشن رکن پریانکا راڈھاکرشن نے اسے "کھلا نسلی تعصب" کہا۔ حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس معاہدے سے 20ہزار سے زیادہ بھارتی مہاجرین ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔