روس یوکرین کے ایک دوسرے پر ڈرون حملے ،4افراد ہلاک

روس یوکرین کے ایک دوسرے  پر ڈرون حملے ،4افراد ہلاک

ماسکو،کیف(اے ایف پی)روس یوکرین کے ایک دوسرے پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔۔

، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ روس کے شہر سیزران میں یوکرینی ڈرون نے دو افراد کو ہلاک کیا جبکہ روسی حملوں میں خارکیف اور زاپوریزھیا میں دو افراد مارے گئے ۔ روسی حکام نے کہا کہ 155 یوکرینی ڈرون ناکام بنائے گئے ، جبکہ یوکرین نے بھی 189 روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں