چینی نوجوان اے آئی کے ذریعے اپنی کمپنیاں خود چلا نے لگے
شنگھائی(اے ایف پی)چینی نوجوان اے آئی کے ذریعے اپنی کمپنیاں خود چلا نے لگے ، جہاں زیادہ کام مصنوعی ذہانت کرتی ہے ۔۔۔
شنگھائی میں 20 سے 30 سال کے لوگ ہفتہ وار سیشنز میں آئیڈیاز شیئر کرتے ہیں، جبکہ شہر کی حکومت فنڈنگ اور کرایہ سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔ 26 سالہ وانگ تیانی اے آئی کے ذریعے تیار کردہ اشتہارات بنا کر ماہانہ40ہزار یوان کما رہا ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ رجحان مستقبل میں بڑھتے ہوئے نوجوان کاروباری انقلاب کی علامت ہے ۔